خواجہ سعد رفیق نے خیبرپختونخواکے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ ڈیکلیئر کرنے کا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے خیبرپختونخوا، گلگت اور آزاد کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ ڈیکلیئر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ بونیر ، سوات ، باجوڑ ، بٹگرام (خیبر پختونخوا )، گلگت اور آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ ڈیکلئیر کیا جاۓ۔
ان کاکہناتھا کہ غربت اور دہشت گردی کا شکار لوگوں پر نئی آفت ٹوٹ پڑی ہے ۔ کلاؤڈ برسٹ ، آسمانی بجلی ، فلیش فلڈ قیامت ڈھا رہے ہیں ،بڑی آزمائش اور تکلیف کا وقت ہے۔
مرحومین کیلئے دعاۓ مغفرت ۔ اللّٰہ کریم رحم فرمائیں ۔ آمین یا رب العالمین۔
بونیر ، سوات ، باجوڑ ، بٹگرام (خیبر پختونخواہ )، گلگت اور آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ ڈیکلئیر کیا جاۓ۔غربت اور دھشت گردی کا شکار لوگوں پر نىئ آفت ٹوٹ پڑی ھے ۔۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 15, 2025
کلاؤڈ برسٹ ، آسمانی بجلی ، فلیش فلڈ قیامت ڈھا رھے ھیں ،بڑی آزمائش اور تکلیف کا وقت ھے۔۔
مرحومین کیلئے…
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا : سیلاب سے تباہی، ایک ہی خاندان کے40 افراد لقمہ اجل بن گئے