برطانوی ہائی کمشنر کا حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر افسوس کا اظہار

Aug 15, 2025 | 21:15:PM
 برطانوی ہائی کمشنر کا حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر افسوس کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا پاکستان میں تباہ کن سیلابوں سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس،مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے اظہار افسوس سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا ہے، جس میں  پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر  جین میریٹ کاکہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، امدادی کاموں میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد بھی جاں بحق ہوئے، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:باجوڑ ، بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے سے21 افرادجاں بحق