سونا مزید سستا: فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ہوگئی، فی تولہ سونا ایک ہزار روپے اور فی اونس 10 ڈالر سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مقامی و عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے اور دس گرام 10 گرام 858 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 6 ہزار 155 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کی طرف سے اعظم سواتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3 ہزار 344 ڈالر پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ چاندی 4072 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 38.79 ڈالر پر برقرار ہیں۔