قومی ہاکی ٹیم کی پرو لیگ میں شرکت کا فیصلہ 18 اگست تک متوقع

Aug 15, 2025 | 12:18:PM
قومی ہاکی ٹیم کی پرو لیگ میں شرکت کا فیصلہ 18 اگست تک متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کی  پرو ہاکی لیگ اور  ایشیا کپ میں شرکت  کے معاملے پر فیصلہ  آئندہ 2 سے 3  روز میں متوقع ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق فیڈریشن نے 18 اگست تک انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کو بتانا ہےلہذا  پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت سے متعلق فیصلہ 18 اگست تک متوقع ہے۔

پی ایچ ایف  ذرائع کا کہنا ہے کہ  جواب دینے کے لیے 3 سے 4 روز   ہیں،  مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، حکومت کی جانب سے اچھا رسپانس ملا  ہے ۔

 وزارت خزانہ سے بھی  میٹنگز جاری ہیں ، 1 ، 2  اور میٹنگز ہوں گی اور اس کے بعد فیصلہ ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے لیے اس موقع پر بھارت جانے کا امکان نہیں۔

 کھلاڑیوں کو بھی ایشیا کپ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا، باضابطہ ا علان2 ، 3 روز میں ہو جائے گا۔

ذرائع پی ایچ ایف  کے مطابق ایشیا کپ میں ہماری بھی کوئی دلچسپی نہیں ، پہلے اپنے ملک کو دیکھنا ہے۔