تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ، ایئر کینیڈا کے ملازمین کی ہڑتال ، پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کینیڈا کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ایئر کینیڈا نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی ممکنہ ہڑتال کے پیش نظر جمعرات سے اپنی پروازیں منسوخ کرنا شروع کر دے گی۔
ایئر کینیڈا نے کہا کہ آج سے مزید پروازیں منسوخ کی جائیں گی، جبکہ ہفتے کے روز ایئر کی اور ایئر کینیڈا روج کی پروازیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔
اس سے روزانہ تقریباً 1,30,000 مسافر متاثر ہو سکتے ہیں، ایئر کینیڈا کے مطابق یہ 259 طیاروں کے بیڑے کے ساتھ دنیا بھر میں چھ براعظموں کے تقریباً 65 ممالک میں پرواز کرتا ہے ۔
اس ہڑتال کی کال کینیڈین یونین آف پبلک ایمپلائز نامی تنظیم نے دی ہے ، جو 10,000 فلائٹ اٹینڈنٹ کی نمائندگی کر رہی ہے ۔
تنظیم کے ملازمین تنخواہوں میں اضافہ ، بہتر پنشن اور مراعات اور عملے کے آرام پر مذاکرات کر رہے تھے جو بے نتیجہ رہے، یونین کے 99.7 فیصد ملازمین ہڑتال کے حق میں ہیں۔
مزید پڑھیں:گوشت ، ڈیری غذاؤں میں کمی کینسر سے بچنے کا آسان طریقہ : تحقیق