شادی کے تین ماہ بعد ہی طلاق,معروف گلوکار کی اہلیہ عدالت پہنچ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی گلوکار مکی میڈن کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 46 سالہ مکی میڈن اور کیتھرن بلیئر بومین کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی تھی،اب کیتھرن بلیئر بومین نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی کی عدالت میں 12 اگست کوطلاق کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا پر 60 کروڑ کے فراڈ کا الزام
خاتون نے درخواست میں اپنے خاوند پر گھریلو زیادتی کا الزام لگایا ہے جبکہ طلاق کے حوالے سے اختلافات کا ذکر بھی کیا ہے۔