سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے ۔خوف و ہراس پھیل گیا

Aug 15, 2021 | 20:01:PM
سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے ۔خوف و ہراس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
 ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی100 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
 یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ لارا دتہ کا اکشے کمار سے متعلق اہم انکشاف