جنرل عبدالرشید دوستم کا دست راست ازبکستان فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتا ر۔۔ویڈیو وا ئرل

Aug 15, 2021 | 18:56:PM
جنرل عبدالرشید دوستم کا دست راست ازبکستان فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتا ر۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جنرل عبدالرشید دوستم کے دست راست نظام الدین قیصاری کو طالبان نے ازبکستان فرار ہونے کی کوشش کے دوران حیرتان سے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل عبدالرشید دوستم کے دست راست نظام الدین  قیصاری وحشی کمانڈر کے طور پر مشہور ہیں۔اور ان کے فرا ر ہو نے کی کوشش کی ویڈیو ٹو یٹر پر وائرل ہو ئی ہے جس میں وہ ملک سے با ہر فرا ر ہو نے کی کو شش کر رہے ہیں۔

یا د رہے کہ  آج ہی بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا  کہ افغان صدر اشرف غنی نے استعفیٰ دیدیا ہے جبکہ افغان میڈیا کاکہناہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان چھوڑ دیا ، برطانوی میڈیا کاکہناہے کہ صدر اشرف غنی تاجکستان پہنچ گئے۔ اس سے قبل طالبان جلال آباد اور مزار شریف کو فتح کرنے کے بعد کابل میں داخل ہوگئے تھے، ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں پُرامن طریقے سے داخل ہوئے ہیں اور کسی سے انتقام لینے کا کوئی ارادہ نہیں،حکومتی اور فوجی افسروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پا کستا ن کی سب سے پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل پر بننے والی ٹیلی فلم کا پہلا ٹیزر جاری