سو شل میڈ یا پر کر اچی کنگز اور با بر اعظم کے درمیان اختلافات کی خبریں

Aug 15, 2021 | 18:10:PM
سو شل میڈ یا پر کر اچی کنگز اور با بر اعظم کے درمیان اختلافات کی خبریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)سو شل میڈ یاپر با بر اعظم اور کراچی کنگز کے تعلقات میں دراڑ کی خبریں سا منے آ رہی ہیں ۔بتا یا یہ جا رہا ہے کہ سینئر بیٹسمین بعض معاملات پر اپنی فرنچائز کے رویے سے خوش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال بھی  با بر اعظم کی پی ایس ایل میں کر اچی کنگز کی جا نب سے  کارکردگی بہترین رہی اور انھوں نے 554رنز اسکور کیے، البتہ اپنی ٹیم کے ساتھ اب ان کے تعلقات مثالی نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے  کہ بعض مالی معاملات پر اختلافات ہوئے اس لیے ایک بڑی تشہیری مہم میں بابر نظر نہ آئے،انھیں اس بات کا بھی رنج ہے کہ جب ایک نجی مسئلہ سامنے آیا تو اسے مخصوص میڈیا پر حد سے زیادہ اچھالا گیا۔

نجی ٹی وی کا اپنے ذرا ئع کے حو الے سے کہنا ہے کہ بابر نے اب کراچی کنگز کو چھوڑنے کا ذہن بنا لیا ہے، البتہ وہ اس وقت پاکستان کرکٹ کے سب سے مقبول کھلاڑی ہیں فرنچائز کسی صورت ان کی خدمات سے محروم نہیں ہونا چاہتی، اس لیے منانے کی کوشش بھی جاری ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے  رابطے پرکراچی کنگز کے ترجمان فیصل مرزا کا مو قف ہے کہ بابر اعظم اور فرنچائزکے تعلقات میں کوئی کشیدگی نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پا کستا ن کی سب سے پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل پر بننے والی ٹیلی فلم کا پہلا ٹیزر جاری