ظالم شوہرنے بیوی کو پھانسی دیدی۔۔لاش کیساتھ کیا کیا جانیے!

Aug 15, 2021 | 12:18:PM
ظالم شوہرنے بیوی کو پھانسی دیدی۔۔لاش کیساتھ کیا کیا جانیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لودھراں کے علاقے کہروڑپکا میں ظالم شوہر نے بیوی کو پھانسی دے کر موت کے گھاٹ اتا ردیا۔

تفصیلات کے مطابق کہروڑپکا موضع ہردوتھہیم میں شوہرکا اپنی بیوی اللہ وسائی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔آئے دن  کے جھگڑوں سے تنگ آکرظالم شوہر نے بیوی کے گلے میں رسی ڈال کرموت کے گھاٹ اتار دیا اور خاتون کی لاش کو کیکر کے درخت پر لٹکا دیا۔ریسکیو نے خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاجبکہ پولیس تھانہ دھنوٹ نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل نایاب قتل کیس کا معمہ حل۔سوتیلا بھائی ہی مجرم نکلا۔مارنے کی اصل وجہ بتادی