وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،ترقیوں کے احکامات جاری

Apr 15, 2026 | 22:16:PM
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،ترقیوں کے احکامات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور ترقیوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

 تقرری کے منتظر ذکاء اللہ خٹک سینئر جوائنٹ سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں جبکہ جوائنٹ سیکریٹری، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن امجد علی گل کا تبادلہ کر کے انہیں پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے 5 افسران کو گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں، پنجاب حکومت میں تعینات مدثر احمد شاہ، عزوبہ عظیم، عبدالرؤف مہر، محمد موسیٰ علی بخاری اور عمر لیاقت رندھاوا کو گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج پر ترقی دی گئی ہے، پنجاب حکومت میں تعینات مذکورہ افسران کو پنجاب حکومت کے تحت ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں کمی کا اعلان