پنجاب ؛متعددافسران کے تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے متعددافسران کے تقرروتبادلے کردیئے۔
فاطمہ ارشدکوپنجاب سے ریلیو کردیا گیااور انہیں کے پی کے رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
میاں سرمد حسین کو ڈپٹی سیکرٹری گلوبل انویسٹمنٹ اینڈ گیٹ وے تعینات کر دیا گیا۔غلام مصطفی کوڈپٹی سیکرٹری ہوم تعینات کردیا گیا۔
نعمان فاروق کو ایڈیشنل کمشنراشتمال گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔محمدشفاعت اللہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ جنوبی پنجاب تعینات ہو گئے۔
عمران نصیر کو اے ڈی سی جی راجن پور تعینات کر دیا گیا۔محمد عابد شبیر کو ڈپٹی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ تعینات کردیا گیا۔
عمران ممتاز خان ڈائریکٹر پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی تعینات کردیئے گئے۔عبداللہ نیئر شیخ سپیشل سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ تعینات ہو گئے۔پنجاب حکومت نے افسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی وفد ایران پہنچ گیا