حکومت معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں مکمل فیل ہوگئی ،تیمور جھگڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنماتیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں مکمل فیل ہوگئی ہے۔ حکومت نے ان چار سالوں میں کچھ نہیں کیا آگے بھی کچھ نہیں ہوگا۔
سابق صوبائی وزیر خزانہ کاکہناتھا کہ سعودیہ نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے ،ان کاکہناتھا کہ حکومت پٹرول کی کوئی ایک قیمت برقرار نہیں رکھ پارہی، اس وقت ڈاکہ اور انکمپیٹنس ساتھ ہورہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ حکومت معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں مکمل فیل ہوگئی ہے،حکومت نے ان چار سالوں میں کچھ نہیں کیا آگے بھی کچھ نہیں ہوگا،آئی ایم ایف کی گورننس رپورٹ میں تمام کرپشن کی باتیں موجود ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ پنجاب میں سولہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،پنجاب کے ساتھ اسلام آباد اور دیگر جگہ بھی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،پشاور میں بھی بائیس گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ ہورہی آپ کے پاس حل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شین وارن کی موت کا ذمہ دار کون ؟ بیٹے کا تہلکہ خیز انکشاف