حکومت نےکسانوں کے لیے خصوصی سبسڈی پروگرام کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )وفاقی دارالحکومت میں کسانوں کے لیے خصوصی سبسڈی پروگرام کا اعلان کر دیاگیا۔
سبسڈی سے ساڑھے 12 ایکڑ سے کم ملکیتی زمین کے حامل کسان مستفید ہو سکیں گے۔
کسان پاکستان آسان خدمت ایپ پر تین آسان مراحل کے ذریعے سبسڈی کے لیے رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں،وہ ذاتی معلومات بمعہ دستاویزات اپلوڈ کرکے سبسڈی پروگرام میں شامل ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی غیر ملکیوں سے شادی کے لیے نئے قواعد جاری
سمارٹ فون نہ رکھنے والے کسان 1725 ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں،رجسٹرڈ ہونے والے کسانوں کو حکومت مختلف زرعی محاصل پر سبسڈی فراہم کرے گی ۔