خوبرو اداکارہ نوال سعید کا شوٹنگ کے دوران محبت ہونے کا انکشاف

Apr 15, 2024 | 19:36:PM
خوبرو اداکارہ نوال سعید کا شوٹنگ کے دوران محبت ہونے کا انکشاف
کیپشن: اداکارہ نوال سعید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے شوٹنگ کے دوران محبت ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں نوال سعید نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جس میں انہوں نے تہلکہ خیز انکشاف کر کے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا۔میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے جتنے بھی رومانوی کردار ادا کئے ہیں تو کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کردار ختم ہوجانے کے باوجود سامنے والا اس کردار سے باہر نہ آ رہا ہو؟سوال کے جواب میں اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا کہ اکثر رومانوی کردار ادا کرتے ہوئے سامنے والے سے وابستگی ہو ہی جاتی ہے اور مجھے بھی ایک بار ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ صرف سامنے والے کو ہی نہیں بلکہ مجھے بھی ان سے وابستگی ہوگئی تھی جو کچھ وقت گزر جانے کے بعد ختم ہوگئی۔میزبان نے سامنے والے اداکار کا نام پوچھا جس پر اداکارہ نوال نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اداکار کا نام پوشیدہ رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کے مداحوں کیلئے بری خبر