اداکارہ حنا رضوی کی شادی کی تقریبات کا آغاز,رسمِ مایوں کی تصاویر توجہ کا مرکز

Apr 15, 2024 | 11:44:AM
اداکارہ حنا رضوی کی شادی کی تقریبات کا آغاز,رسمِ مایوں کی تصاویر توجہ کا مرکز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی کی رسم مایوں کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حنا رضوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے رسم مایوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کردی ہیں،41 سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے رسم مایوں کی تقریب کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

انہوں نے مختصر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ، آج قریبی خاندان اور پیاروں کی موجودگی میری رسم مایوں منعقد کی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کو ٹیگ کرکے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے شریک حیات عمار احمد خان کے ہمراہ اس نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے بیتاب ہوں، اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے جس نے مجھے آپ جیسا جیون ساتھی عطا کیا۔



حنا رضوی نے ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے ہونے والے شوہر اور ڈیجیٹل کونٹینٹ کرئیٹر عمار احمد خان سے اظہار محبت کرتے ہوئے ’شادی خانہ آبادی‘ کے الفاظ استعمال کئے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر و ویڈیوز میں انہیں روایتی پیلے جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دولہا میاں نے اس موقع پر سیاہ شلوار قمیض اور سبز ویسٹ کوٹ کا انتخاب کیا ہے۔ 


رہائشگاہ پر منعقدہ اس تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں نے شرکت کی، جن میں ان کی بہن سنگیتا کے علاوہ معروف اداکارہ غزالہ جاوید، اداکارہ کنول نذر خان اور اداکارہ و ماڈل شیزا ہاشمی شامل ہیں۔

 واضح رہے حنا رضوی  کے شوہر پیشے کے اعتبار سے ویڈیو کیریٹر ہیں جبکہ اداکارہ خود شوبز سے وابستہ ہیں۔