شہناز گِل نے سلمان خان کا نمبر کیوں بلاک کیا تھا؟وجہ بتا دی

Apr 15, 2023 | 10:28:AM
بھارتی اداکارہ شہناز گِل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی جانب سے پہلی کال موصول ہونے پر اُن کا نمبر بلاک کر دیا تھا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  بھارتی اداکارہ شہناز گِل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی جانب سے پہلی کال موصول ہونے پر اُن کا نمبر بلاک کر دیا تھا۔

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ سلمان خان بالی ووڈ انڈسٹری کے بہت اہم اور مضبوط اداکار ہیں، سلو بھائی ناصرف کیرئیر بناتے ہیں بلکہ کسی کے ساتھ بگڑ جانے پر اُس کا کیرئیر بگاڑ بھی دیتے ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کی جانب سے فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی آفر کے لیے موصول ہونے والی پہلی کال کے بعد شہناز گِل نے سلو بھائی کا نمبر بلاک کر دیا تھا۔

 اداکارہ کا بتانا ہے کہ جب مجھے پہلی بار سلمان خان کی کال آئی تو میں امرتسر گوردوارے میں موجود تھی، میری عادت ہے کہ میں نامعلوم نمبر سے آنے والی کالز بلاک کر دیتی ہوں۔

 شہناز گِل نے بتایا کہ اس بار بھی میں نے ایسا ہی کیا اور سلمان خان کا نمبر بلاک کر دیا تھا، کچھ دیر بعد مجھے موبائل پر ایک پیغام موصول ہوا کہ کال اٹھائیں، سلمان خان مجھ سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شیراز اپل کے بیٹے کا پڑھا ہوا نعتیہ کلام، سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی بھی یقین نہیں آیا کہ سلمان خان کی کال آ رہی ہے، میں نے سلمان خان کے نمبر کی تصدیق کے لیے اسے پہلے ایک ایپ پر ڈائل کیا اور تصدیق کی کہ کیا واقعی یہ سلمان خان کا ہی نمبر ہے۔

شہناز گِل کا بتانا تھا کہ سلمان خان کے نمبر کی تصدیق کے بعد میں نے پھر اس نمبر کو اَن بلاک کیا اور خود سے سلمان خان کو کال کی۔