روزہ رکھ کر میچ کھیلنے والے محمد رضوان کو بڑی خو شخبری مل گئی

Apr 15, 2021 | 23:18:PM
روزہ رکھ کر میچ کھیلنے والے محمد رضوان کو بڑی خو شخبری مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وکٹ کیپر محمد رضوان کووزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز میں منتخب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطا بق محمد رضوان وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر میں منتخب ہونے والے 18ویں پاکستانی کرکٹر ہیں، ان سے قبل یونس خان اور مصباح الحق بھی اس فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔
محمد رضوان نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف وکٹ کیپنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی تھی اور تین ٹیسٹ میچز میں 40.25 کی اوسط سے 161 رنز اسکور کیے تھے۔
ان کے علاوہ فضل محمود،حنیف محمد، مشتاق محمد،آصف اقبال،ماجد خان ،ظہیر عباس،عمران خان جاوید میانداد،سلیم ملک ،وقار یونس، وسیم اکرم، مشتاق احمد، سعید انور، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کے لیے منتخب ہوچکے ہیں۔

یا د رہے کہ محمد رضوان نے گذشتہ رو ز جنو بی افریقا کیخلاف رو زہ رکھ کر شاندا ر بیٹنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے 853 سرکاری سکولزکے متعلق اہم خبر