پنجاب بھر کے 853 سرکاری سکولزکے متعلق اہم خبر

Apr 15, 2021 | 22:51:PM
 پنجاب بھر کے 853 سرکاری سکولزکے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کی خطرناک لہر، شہر کے 2 سو سکولوں میں بھرتیوں پر پابندی عائد، اداروں میں خاکروب،سکیورٹی گارڈز کی شدید کمی کا سامنا ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث سکولوں میں خاکروب، سکیورٹی گارڈز کی بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا ۔لاہور کے 200 سکولوں کیلئے درجہ چہارم کی بھرتی کی جانا تھی۔ پنجاب بھر کے 853 سرکاری سکولز میں بھرتیاں کی جانی تھیں۔سکولوں میں خاکروب،نائب قاصد ،چوکیدار اور سکیورٹی گارڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کورونا کے باعث درجہ چہارم کی بھرتیوں میں تاخیر ہوئی ہے، درخواستیں وصول کرلی گئی ہیں، جلد امیدواروں کا انتخاب بھی کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب سرکاری سکولوں میں طلباءکے سالانہ امتحانات کا معاملہ گھمبیر ہوگیا ہے،امتحانات نہ ہوئے تو ورلڈ بینک کی جانب سے 30 کروڑ روپے کی بیرونی امداد روک لی جائے گی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے امداد کے حصول کیلئے سالانہ امتحانات سے متعلق مشاورت کیلئے وزیر سکول ایجوکیشن سے وقت مانگ لیا ہے۔سکولوں میں سالانہ امتحانات یکم جون سے لیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جیکی چن کی تما م دو لت اور جا ئیداد کس کو ملے گی؟