اپریل میں کوروناویکسین کی مزید3کھیپ آرہی ہیں, اسد عمر

Apr 15, 2021 | 19:27:PM
 اپریل میں کوروناویکسین کی مزید3کھیپ آرہی ہیں, اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمرکا کہناہے کہ اپریل میں کوروناویکسین کی مزید3کھیپ آرہی ہیں ،جون تک ڈیڑھ کروڑعوام کوویکسین لگانے کیلئے موجود ہوگی۔
وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ50سال اوراس سے زائدعمر کے افرادکی تعدادڈھائی کروڑ سے زیادہ ہے ،50 سال اور اس سے اوپر 18 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،شہری ویکسی نیشن کےلئے خودکو رجسٹرڈکروائیں،اسد عمر نے کہاکہ ابھی تک 14لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی ڈوزلگائی جا چکی ہیں،ملک میں 10لاکھ 65ہزارافرادکی ویکسی نیشن کی جا چکی،ساڑھے تین لاکھ افرادکوویکسین کی دوسری ڈوزلگ چکی ہے۔
نمزمیں رجسٹرڈہونے والے ہیلتھ کیئرورکرزکی تعداد 6لاکھ 40ہزارہے،تین لاکھ 92ہزارہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے ،یہ ممکن نہیں سب رجسٹرڈافرادکوایک ساتھ ویکسین لگائی جاسکے،ویکسین کےلئے ٹریننگ عملہ اورمراکز محدودہیں ،پوری دنیامیں مرحلہ وارویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے ایک اور رکن قو می اسمبلی جہانگیر ترین کے کیمپ میں جا پہنچے