وسیم اکرم کی اہلیہ دوریاں جلد ختم ہونے کی منتظر۔۔

Apr 15, 2021 | 17:59:PM
وسیم اکرم کی اہلیہ دوریاں جلد ختم ہونے کی منتظر۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جی ہا ں گھبرائیے نہیں ایسی ویسی کوئی بات نہیں ،شنیرا کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی اپنی اور اپنے شوہر کے درمیان کی دوریاں جلد ختم ہونے کی منتظر ہیں۔
اسی لئے شنیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک معمر جوڑا طویل عرصے کی جدائی کے بعد ملا۔ویڈیو میں دِکھایا کہ ایک معمر شخص نے اپنی اہلیہ سے اچانک ملاقات کرکے اسے زندگی کا بہترین تحفہ دیا۔شنیرا نے یہ جذباتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بہت خوبصورت ہے۔‘
انہوں نے اپنے شوہر وسیم اکرم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہم بھی بہت جلد اس طرح سے ملیں گے۔شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ 145DaysApart کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ وہ گزشتہ 145 دنوں سے وسیم اکرم سے دور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تین گنیز ریکارڈ ہولڈر لڑکی کے بال کیوں کٹے؟