تین گنیز ریکارڈ ہولڈر لڑکی کے بال کیوں کٹے؟

Apr 15, 2021 | 17:43:PM
تین گنیز ریکارڈ ہولڈر لڑکی کے بال کیوں کٹے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی لڑکی نے 12 سال بعد اپنے بال کٹوادیے ہیں۔اس نے تین دفعہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز جیتا تھا۔
تفصیلات کے مطا بق گجرات سے تعلق رکھنے والی لڑکی 18 سالہ نلنشی پٹیل نے لمبے بال رکھنے کا تین دفعہ عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔بال کاٹتے وقت نلنشی پٹیل کے بالوں کی لمبائی 6 فٹ ساڑھے 6 انچ یعنی 200 سنٹی میٹر تھی۔ اس نے پہلا عالمی رکارڈ سال 2018 میں قائم کیا تھا اور اس وقت اس کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ 5 انچ یعنی 170 سینٹی میٹر تھی۔نلنشی پٹیل نے چھ سال کی عمر سے بال بڑھانا شروع کردیا تھا اور وہ 12 سال تک اپنی والدہ کی مدد سے ان کی دیکھ بھال کرتی رہی ہیں۔

بھارتی لڑکی کا کہنا تھا کہ بالوں کو کنگی کروانے میں والدہ ان کی مدد کرتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ 6 سال کی عمر میں اپنے بال کٹوانا بند کر دیئے تھے اور ہفتے میں ایک بار اپنے بال دھوتی تھی جسے سوکھنے میں آدھا گھنٹہ لگتا تھا۔لڑکی کا کہنا تھا لوگوں کا خیال تھا کہ لمبے بالوں کی وجہ سے مجھے مشکلات کا سامنا ہوتا ہو گا لیکن ایسا بالکل بھی نہیں تھا۔نلنشی پٹیل کے تمام بالوں کو کاٹنے کے بعد ان کا گچھا بنادیا گیا اور ان کا وزن 266 گرام تھا۔ انہوں نے اپنے بال امریکہ کے ہولی ووڈ میں قائم رپلے عجائب گھر کے لیے دے دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کچھ لوگ احتساب کرنےوالوں کودھمکیاں دے رہے ہیں،شہزاداکبر