کورونا: مزید  118 افراد جاں بحق،کل اموات15 ہزار 872 ہو گئیں

Apr 15, 2021 | 10:54:AM
کورونا: مزید  118 افراد جاں بحق،کل اموات15 ہزار 872 ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سےمزید 118 افراد جاں بحق ہو گئے، کورونا سے مرنیوالے افراد کی تعداد 15 ہزار 872 ہو گئی۔ 24 گھنٹے میں 5 ہزار 395 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ این سی او سی کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 118 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہزار 872 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 395 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 818 تک جا پہنچی۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 294 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق 4 ہزار 276 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم 6 لاکھ 46 ہزار 652 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 70ہزار310، صوبہ خیبر پختونخوا ایک لاکھ 2ہزار290، صوبہ  پنجاب2 لاکھ 58 ہزار441 اور دارالحکومت اسلام آباد میں 68 ہزار66کیسز موجود ہیں۔ صوبہ بلوچستان 20 ہزار580، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 978 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار 153 ہو گئی ہے۔این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 64 ہزار 686 جبکہ ملک بھر میں ایک کروڑ 6 لاکھ 88 ہزار 894 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا بھی ممکن ہے ۔۔اب کورونا ویکسین بھی چوری ہونی لگی۔۔۔!