دوحہ ؛اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ اور ازبک ہم منصب سے ملاقاتیں

Sep 14, 2025 | 22:17:PM
دوحہ ؛اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ اور ازبک ہم منصب سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ اورازبک ہم منصب سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے دوحہ میں ملاقات کی،ملاقات میں قطر اور دیگر مسلم ممالک پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی،دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے حق میں غیر مشروط حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مسلم اُمہ میں اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر زوردیا،ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کیلئے تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی،پاکستان اور بنگلہ دیش نے خارجہ امور میں قریبی ہم آہنگی کا اظہارکیا۔

دریں اثنا وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبک ہم منصب بختیار سیدوف سے دوحہ میں ملاقات کی،ملاقات میں قطر اور خطے کے دیگر ممالک پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی، نائب وزیراعظم نے کہاکہ اسرائیلی حملے خودمختاری اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ 

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: