پاک بھارت ٹاکرا،کرس گیل نے کیا کہا؟

Sep 14, 2025 | 19:26:PM
پاک بھارت ٹاکرا،کرس گیل نے کیا کہا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جارح مزاج بلے باز کرس گیل بھی پاک بھارت میچ پر بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ آج پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہے جو ہمیشہ شائقین کو جوش دلاتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے سپر سٹارز اب ٹیم میں موجود نہیں ہیں، یہ دونوں حریف ٹیموں کا ایک نیا دور ہے۔کرس گیل کا مزید کہنا تھا کہ ماحول بہت اچھا ہوگا اور کھیل سنسنی خیز ہونے کی امید ہے۔

دوسری جانب میچ کے دوران بارش کا امکان بہت کم ہے ،موسم خشک اور رات کے وقت ہلکی ہوا کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی۔

میچ کے آغاز کے وقت درجہ حرارت تقریباً 32 تک گر جائے گا اور نمی کا تناسب 49 فیصد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے کیونکہ ۔۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کماریادیو کا اہم بیان

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: