ای پی بی ڈی نے معاشی بحالی کیلئے شرح سود میں کمی کی سفارش کر دی

Sep 14, 2025 | 14:38:PM
ای پی بی ڈی نے معاشی بحالی کیلئے شرح سود میں کمی کی سفارش کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے معاشی بحالی کیلئے شرح سود میں کمی کی سفارش کر دی،تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے زرعی شعبہ شدید متاثر ہو چکا ہے ۔
معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے حالیہ سیلاب کے بعد زرعی اور صنعتی شعبے کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے شرح سود کو 11 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے معاشی بحالی کے لیے شرح سود میں کمی کی سفارش کر دی،تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے زرعی شعبہ شدید متاثر ہو چکا ہے ۔

تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرعی بد حالی کے بعد صنعتی ترقی ضروری ہے حکومت فیصلہ کرے کہ مسابقتی فنانسنگ لاگت سے صنعتوں کو چلانا ہے یا نہیں ؟ ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرح سود کو کم کرنے سے حکومت کو تین ہزار ارب روپے کی بچت ہوگی ،حکومت یہ تین ہزار ارب روپے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر و بحالی پر خرچ کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی اداکارہ شارلیز تھیرون کی گاڑی چوری ہوگئی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرح سود کم کرنے سے برآمدات بڑھیں گی اور روزگار ملیں گے، صنعتی شعبہ سیلاب متاثرہ زراعت کے نقصانات کا ازالہ کر سکتا ہے مہنگی شرح سود صنعتی ترقی کا راستہ روک رہی ہے۔

ای پی بی ڈی نے سفارش کی ہے کہ دوسرے مرحلے میں شرح سود کو 9 فیصد سے کم کرکے 6 فیصد کیا جائے پاکستان سیلاب کے بعد فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے حالیہ سیلاب سے چاول کی 60 فیصد ، کاٹن 35 فیصد اور گنے کی 30 فصل تباہ ہو چکی ہے سیلاب سے 40 فیصد لیبر فورس متاثر ہوئی ہے۔

سیلاب سے جی ڈی پی کی شرح 3.4 فیصد سے کم ہوکر 3.2 فیصد ہونے کا امکان ہے اور تجارتی خسارے میں ایک ارب 90 کروڑ ڈالرز اضافے کا امکان ہے۔

ای پی بی ڈی کا کہنا ہے کہ  حالیہ سیلاب کے بعد شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنا نا قابل برداشت ہوگا ،شرح سود برقرار رکھنے سے معاشی بد حالی میں اضافہ ہوگا ،شرح سود کو برقرار رکھنے سے صنعتی ترقی رک جائے گی۔