امریکی اداکارہ شارلیز تھیرون کی گاڑی چوری ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جنوبی افریقی نژاد ہالی ووڈ امریکی اداکارہ شارلیز تھیرون کی گاڑی چوری ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 50 سالہ اداکارہ کی گاڑی امریکی شہر لاس اینجلس میں ان کے گھر سے چوری ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو چور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کے گھر کے احاطے میں داخل ہوا تھا، گاڑی کی ریموٹ کنٹرول چابی گاڑی کے اندر ہی موجود تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق بعدازاں پولیس نے گاڑی ڈھونڈ کر تحویل میں لے لی تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان نے اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کے ناکام ہونے کی وجہ بتادی