آپ کی بہن، بیٹی اور ماں مریم نواز نقصان کو پورا کریں گی:مریم اورنگزیب کی سیلاب متاثرین کو یقین دہانی

Sep 14, 2025 | 11:39:AM
 آپ کی بہن، بیٹی اور ماں مریم نواز نقصان کو پورا کریں گی:مریم اورنگزیب کی سیلاب متاثرین کو یقین دہانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انتظامیہ کو سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کے نقصان کے تعین کی ہدایت کر دی۔

رات گئے علی پور آمد پر مریم اورنگزیب نے سیت پور میں فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کی بہن، بیٹی اور ماں مریم نواز نے آپ کی تکلیف میں آپ کے پاس بھیجا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی بہن، بیٹی اور ماں مریم نواز ان شاء اللہ نقصان کو پورا کریں گی، سیت پور کے متاثرین کو کھانا، خشک راشن و دیگر امدادی سامان بھی پہنچ رہا ہے، ان کو ٹینٹ، امدادی سامان اور کھانا پہنچایا جا رہا ہے۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ علی پور پورا ڈوب گیا ہے بہت بڑا نقصان ہوا ہے، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کر دیا۔

اس موقع پر سیلاب متاثرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی سیلاب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف خود پہنچے تھے اور آج ان کی بیٹی نے آپ کو بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرانی موٹرسائیکل دیں نئی لے جائیں،معروف  کمپنی نے شاندار آفر دیدی

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے اب بھی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے آپ کے پاس بھیجا ہے۔