پاک بھارت ٹاکرا: دبئی کا موسم آج کیسا رہے گا؟  

Sep 14, 2025 | 10:56:AM
پاک بھارت ٹاکرا: دبئی کا موسم آج کیسا رہے گا؟  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران دبئی کا موسم بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا لیکن بھارتی میڈیا کا میچ کے خلاف شور شرابا تاحال جاری ہے۔

بھارتی حکومت میڈیا کی مدد سے نفرت کو اس سطح پر لے جا چکی ہے کہ اب وہاں سے نیچے اترنا اس کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:کنسرٹ کے دوران گلوکار کو دل کا دورہ پڑ گیا
 پاک بھارت میچ سے قبل ہی شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے اور دونوں ممالک کے سپورٹرز اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے لیے پرامید ہیں تاہم کرکٹ شائقین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔

ایک طرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گراؤنڈ میں حاوی رہنے کے لیے گرما گرمی کرتے نظر آئیں گے تو دوسری جانب آج دبئی کا موسم بھی گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دبئی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔