نقص امن کا خدشہ، وفاقی اردو یونیورسٹی کل بھی بند رہے گی

Sep 14, 2023 | 18:26:PM
نقص امن کا خدشہ، وفاقی اردو یونیورسٹی کل بھی بند رہے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی اردو یونیورسٹی  کراچی بندش کا شکار ، مزید ایک اور چھٹی کا اعلان کردیاگیا۔

رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو رپورٹ دی گئی کہ یونیورسٹی میں نقص امن کا خدشہ ہے۔

رجسٹرار نے نقص امن کا خطرہ ہونے کے باعث  وفاقی اردو یونیورسٹی عبدلالحق کیمپس اور گلشن کیمپس کل بروز جمعہ بند رکھنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔

خیال رہے کہ کل 13 اورآج  14 ستمبرکو  بھی یونیورسٹی بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

  ذرائع کے مطابق  یونیورسٹی میں جاری تمام پریکٹیکل کلاسز معطل  کردی گئی ،یونیورسٹی میں  بندش انتظامیہ کے لیے ایک  سوالیہ نشان بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان بورڈ کےا انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، ٹاپر نے کتنے نمبر حاصل کئے؟طلبا ءکیلئے اہم خبر آگئی