معروف بھارتی اداکار ستیندر کمار چل بسے

Sep 14, 2023 | 11:33:AM
 بھارتی فلموں کے سینئر اداکار ستیندر کمار 84 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلموں کے سینئر اداکار ستیندر کمار 84 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت ممبئی کے ہسپتال میں ہوئی اور ان کی آخری رسومات آج ہی ادا کی جائیں گی،ستیندر کمار نے مشہورِ زمانہ بالی ووڈ فلم شعلے سمیت مختلف زبانوں کی 500 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

ان کی مشہور فلموں میں میرا نام جوکر، گیمبلر، امر پریم، قرض، بے تاب، نصیب، انجام اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس ، اسد عمر کی ضمانت منظور

اداکار ستیندر کمار کو زیادہ تر مزاحیہ کردار نبھانے کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا۔