وفاقی حکومت نے گندم مہیا کرنے کی درخواست مسترد کر دی: عمر سرفراز

Sep 14, 2022 | 09:12:AM
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپی فوڈ پالیسی کے مطابق وفاقی حکومت سے دس لاکھ ٹن گند مہیا کرنے کی درخواست کی جو وفاقی حکومت نے مسترد کر دی
کیپشن: عمر سرفراز چیمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپی فوڈ پالیسی کے مطابق وفاقی حکومت سے دس لاکھ ٹن گند مہیا کرنے کی درخواست کی جو وفاقی حکومت نے مسترد کر دی۔

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات پنجاب حکومت عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اقتدار تک پہنچنے کے لئے یہ لوگ چور راستے تلاش کرتے پھرتے ہیں، سازشیں کرنے والے تھک جائیں گے، عمران خان کا عزم برقرار رہے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے بار روم میں انصاف لائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں دیگر حکمرانوں نےججز سمیت دیگر اداروں کے خلاف باتیں کیں، ہمارے رہنماؤں نے کبھی عدالت کے خلاف بات نہیں کی، قانون کے سامنے سب برابر ہیں، ہم عمران خان کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔