کراچی ۔۔ انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرنے خودکشی کرلی

Sep 14, 2021 | 15:20:PM
کراچی ۔۔ انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرنے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن منصورمیں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرشاہین بہاری نے گرفتاری کے خوف سے خود کشی کرلی۔

 ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مبینہ ٹارگٹ کلرشاہین بہاری کے نام سے کی گئی ہے۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرشاہین بہاری نے گرفتاری کے خوف سے خود کشی کی ہے، پولیس کوجائے وقوع سے ایک پستول اورخود کشی سے پہلے لکھا خط بھی ملا ہے۔ خط میں شاہین بہاری نے لکھا ہے کہ وہ پولیس چھاپوں سے پریشان وتنگ ہوکرخود کشی کررہا ہے۔شاہین بہاری نے اپنے ساتھی آصف بھیا کے ہمراہ 28 اگست کو ہوٹل میں فائرنگ کرکے اے ایس آئی اکرم خان کوشہید کیا تھا، شاہین بہاری نے خط میں لکھا کہ جس پستول سے اے ایس آئی کوشہید کیا وہ پستول پھینک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں3 افراد نے گھر میں گھس کر خواتین پر تیزاب پھینک دیا