نارووال۔۔۔گدھوں کی کھالیں اتارنے کا سلسلہ جاری

Sep 14, 2021 | 13:58:PM
نارووال۔۔۔گدھوں کی کھالیں اتارنے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نارووال گزشتہ ایک ماہ سے گدھوں کی کھالیں اتارنے کا سلسلہ نہ روک سکا ۔

تفصیلات کے مطابق نارووال لنگاہ بھٹیاں تھانہ نورکوٹ کی حدود میں 26 گدھوں کی کھالیں اتار کر باقیات کھیتوں میں پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے، ایک ہی رات میں 26 گدھوں کی کھالیں اتارنے کا تیسرا واقعہ سامنے آگیا ۔

چور رات کی تاریکی میں گاؤں کے مختلف افراد کی حویلی سے گدھے کھول کر لے گئے  گدھوں کے سر پر ہتھوڑے مار کر ہلاک کرکےان کی کھالیں اتاری گئی،گدھوں کے مالکان نے صبح اٹھ کر دیکھا تو گدھے حویلیوں میں نہیں تھے ،  تلاش کرنے پر کھیتوں سے مردہ حالت میں گدھے پائے گئے ۔

 گدھوں کے مالکان نے گدھوں کے چوری ہونے اور کھالیں اتارنے کی درخواست تھانہ میں دے دی ہے، تھانہ نور کوٹ پولیس نے چوروں کی تلاش شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں:    کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں حالیہ شکست پر بلاول بھٹوبرہم