ازیان، ماما اور بابا آپ سے بہت محبت کرتے ہیں

Sep 14, 2021 | 12:28:PM
 ازیان، ماما اور بابا آپ سے بہت محبت کرتے ہیں

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے بیٹے سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ بیٹے ازیان نے ان کی زندگی مکمل کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق تصویر شیئر کرتے ہوئے زید علی نے بیٹے سے محبت کا اظہار کیا، انہوں نے لکھا کہ ازیان، ماما اور بابا آپ سے بہت محبت کرتے ہیں،انہوں ے انسٹاگرام پر اپنے نوزائیدہ بیٹے ازیان اور اہلیہ یمنیٰ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں ازیان کا چہرہ نمایاں نہیں ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ZaidAliT (@zaidalit)

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ازیان نے ہماری زندگی کو مکمل بنادیا ہے۔

خیال رہے زید علی کو مداحوں اور فالوورز کی جانب سے اس پوسٹ پر دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لائیکس اور سیکڑوں دعائیہ کمنٹس موصول ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ زید علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، بیٹے کا نام جوڑے نے ازیان علی زید رکھا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:    آرمی چیف کا زندگی ٹرسٹ کا دورہ ،طالبات کیساتھ شطرنج کھیلی