حکومتِ پاکستان نے ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا

Oct 14, 2025 | 18:13:PM
حکومتِ پاکستان نے ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) حکومتِ پاکستان نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا۔ 

ذرائع کے مطابق  فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب کرکےمرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی،ملوث افراد کے خلاف این سی سی آئی اے کے تحت مقدمات درج ہوں گے،ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر خصوصی یونٹس کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاریاں متوقع ہیں۔ 

 ذرائع نے بتایا ہئے کہ اس سلسلے میں ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ جاری ہےجبکہ سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کرنے کے سلسلہ کا بھی آغازہوچکا ہے۔ 

سوشل میڈیا سے فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹانے کی ہدایات کی گئی،سوشل میڈیا پر بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس کی مستقل معطلی کی سفارش بھی زیر غورہے۔

حکام نے خبردار کر دیا ہے کہ عوام محتاط رہیں ،غیر مصدقہ ویڈیوز یا کلپس شیئر کرنے پر کارروائی ہو سکتی ہے،  حکام کے مطابق ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز جھوٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے،پراپیگنڈہ فیک نیوز کے پیچھے موجود اوورسیز نیٹ ورک کی ٹریسنگ شروع کرکےسفارت خانوں کے ذریعے سخت اقدامات کی تیاری بھی کی گئی ہے۔ 

 بیرونِ ملک ملوث افراد کے خلاف قانونی اور سفارتی کارروائیاں پلان کی جا رہی ہیں،ریڈ نوٹس اور بین الاقوامی تعاون کے آپشنز پر مشاورت بھی جاری ہے۔

چینلز اور بلاگرز کوئی بھی مواد نشر کرنے سے پہلے دوہری تصدیق لازمی یقینی بنائیں،گمراہ کن ہیش ٹیگز اور ٹرولنگ سیلز کے خلاف بھی ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پراپیگنڈہ، فیک نیوز کے مالی سہولت کاروں کی نشاندہی،مشکوک ٹرانزیکشنز کی اسکریننگ جاری ہے،ہنگامی حالات میں افواہ بازی پر اضافی سزائیں لاگو ہوں گی۔

  ذرائع نے کہا ہے کہ اس طرح کے فیک اکاونٹس ہندوستان اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں،حکام نے صوبائی فوکل پرسنز نامزد کرکےفوری ری ایکشن اور کاؤنٹر میسجنگ یونٹس فعال کردئے۔

حکام نے  فیک نیوز رپورٹ کرنے کے لیے سرکاری ہیلپ لائن 1919 ایکٹو کر دی ہے، شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں : گزشتہ سال حکومت نے کتنا غیر ملکی قرضہ لیا؟جانئے