پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا ؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری

Oct 14, 2025 | 17:27:PM
پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا ؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے  تاہم کتنے روپے کم ہوں گے، اس حوالے سے عوام کے لیے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا جس میں عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے،عالمی مارکیٹ کے تناظر میں ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 10 پیسے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پٹرول 6 روپے 10 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 97 پیسے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے،اسی طرح مٹی کا تیل 2 روپے 75 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 1 روپے 64 پیسے فی لٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔

اس سلسلے میں اوگرا کل پٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا جس کے بعد پٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ تفصیلی غور و خوض کے بعد اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھجوائیں گے۔

 وزیراعظم قیمتوں میں کمی کی حتمی منظوری دیں گے، جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گرگئیں