کڑاہی گوشت بنانے کی آسان ترکیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آج ہم آپ کو گھر پر ریسٹورنٹ سٹائل کڑاہی گوشت بنانے کی آسان ترکیب بتاتے ہیں۔
کڑاہی گوشت بنانے کیلئے درکار اجزا:
گوشت ایک کلو، پیاز 3عدد، ٹماٹر 2 عدد، ہری مرچ4 سے 5 عدد، دھنیا آدھی گٹھی، لہسن کے جوئے آدھا کپ، دہی ایک کپ (کھٹا نہ ہو)، سرخ مرچ پاؤڈر آدھا بڑا چمچہ، کڑاہی گوشت مصالحہ آدھا بڑا چمچہ (دستیاب نہ ہونے پر گرم مصالحہ استعمال کریں)، نمک حسب ِ ذائقہ۔
کڑاہی گوشت بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح دھو لیں، پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت ڈوب جائے پھر آدھا چھوٹا چمچہ ہلدی، ایک چھوٹا چمچہ نمک، ایک چھوٹا ٹکڑا دار چینی کا اور ایک چٹکی اجوائن ڈال کر 8سے 10 منٹ تک پریشر کُکر میں رکھ کر اُبال لیں، پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ اور لہسن بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، انہیں ایک ساس پین میں ڈالیں، پھر اس میں ایک سے ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر ابال لیں، پھر تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر ان کو گرائنڈر میں ڈال کر پیسٹ تیار کرلیں، جب گوشت گل جائے تو گوشت کا پانی نکال کر پیسٹ کو اس میں ڈال دیں، جب پیسٹ کا پانی خشک ہوجائے تو حسب ِ ضرورت تیل شامل کر دیں، 5منٹ پکانے کے بعد خشک مصالحے ڈال دیں اور10 منٹ تک پکائیں، مسالہ بھونتے وقت تھوڑا تھوڑا یخنی شامل کرتے جائیں، پھر اس میں دہی ڈال دیں اور 15 منٹ تک پکائیں، جب مسالہ گھی چھوڑنے لگے تو ضرورت کے مطابق پانی ڈال کر کچھ دیر پکنے دیں، پھر ہرا دھنیا باریک کاٹ کر اس پر چھڑک دیں، لیجئے ذائقہ دار کڑاہی گوشت تیار ہے، پراٹھے یا چاول کے ساتھ نوش فرمائیں۔