القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہوگا، یہی پاکستان کی مستقل پالیسی ہے :شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر خودمختار فلسطینی ریاست ضروری ہے،القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہوگا، یہی پاکستان کی مستقل پالیسی ہے۔
ایکس پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ اب میں شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے ہوائی جہاز پر سوار ہو رہا ہوں، میں ممکنہ طور پر اس بڑی تبدیلی کی نوعیت کے بارے میں اپنے کچھ تاثرات بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہوا اور پاکستان کا کیوں اس سے بہت گہرا تعلق رہا ہے۔
As I board the plane to return home after the Gaza Peace Summit in Sharm el Sheikh, I want to share some reflections on the potentially transformational nature of what took place and why Pakistan has been so deeply involved.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 14, 2025
The most important priority for Pakistan was the…
وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی کی مہم کو فوری طور پر روکنا تھا، دیگر برادر اقوام کے ساتھ مل کر اس ترجیح کو تسلسل کے ساتھ بیان کیا گیا اور تقویت دی گئی۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور خوشحالی پاکستان کیلئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے لیے ہمارا شکریہ اس بات کی بنا پر ہے کہ وہ اسے روکیں گے، اور اس وعدے کو پورا کریں گے، ہم امن کے لیے صدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کا اظہار کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان آج اہم مقابلہ
وزیراعظم نے لکھا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ اور القدس الشریف کے بطور اس کے دار الخلافہ ہونے کے ایک مضبوط اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی کی بنیاد ہے اور رہے گی۔