ویمن ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد کا انتقال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد انتقال کر گئے۔
شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
شوال ذوالفقار کے والد کچھ عرصے سے بیمار تھے۔
ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ سٹاف نے شوال ذوالفقار سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس، دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔