کرینہ کپور نے سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کےکام میں فرق بتا دیا

Oct 14, 2023 | 22:19:PM
کرینہ کپور نے سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کےکام میں فرق بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی عادات اور کام سے متعلق  بڑا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےکرینہ کپور نے سلمان خان کے  بارے میں بتایا کہ وہ اپنی شخصیت پر بہت بھروسہ کرتے ہیں، شاہ رخ خان سنیما کے شاہ ہیں جبکہ عامر خان کو اپنے کام سے جنون ہو جاتا ہے اور وہ صرف اُسی کے بارے میں سوچتے ہیں۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان ہمیشہ اپنی شخصیت پر بھروسہ کرتے ہیں جیسے کے اُن کی شخصیت ہے اور اُن کا سپر ڈُوپر سٹارڈم ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ عامر خان بہت زیادہ انہماک کے ساتھ کام کرتے ہیں، وہ بالکل اس کردار میں ڈھل جاتے ہیں جسے ادا کر رہے ہوں اور اسے لے کر بہت حساس ہوجاتے ہیں۔

کرینہ کپور نے کہا کہ عامر خان صرف ان ہی لوگوں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں جن کے ساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں، بات کر رہے ہوتے ہیں اور یہ ان کی شخصیت ہے، مجھے اس بات پر عامر خان بہت پسند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خود عامر خان کی بڑی مداح ہوں، میں انہیں کہتی ہوں کام کو خود پر زیادہ سوار نہ کریں لیکن وہ اس قدر حساس ہوجاتے ہیں کہ آپ کچھ نہیں کرسکتے۔کرینہ کپور نے کہا کہ شاہ رخ سینماءکے شاہ ہیں، بادشاہ ہیں، لوگ ان کے متعلق جتنی بھی تعریف کر رہے ہیں وہ کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سجل علی کے سابق سسر آصف رضا میر بھی بول پڑے

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کسی اور چیز سے بنے ہیں، وہ کسی ایسے اجزا سے بنے ہیں جس سے کسی دوسرے انسان کو نہیں بنایا گیا، وہ سیٹ پر ہر شخص کے ساتھ کام کرتے ہیں، صرف اپنے کردار میں نہیں ڈوبتے۔

کرینہ کپور نے کہا کہ شاہ رخ خان ایک ہی وقت میں سب کام کر رہے ہوتے ہیں اور مجھے خود نہیں معلوم وہ ایسا کیسے کرتے ہیں، وہ بھارت کے سب سے بڑے سٹار ہیں لیکن جب آپ ان کے ساتھ ہوں گے تو وہ آپ کو یہ احساس نہیں ہونے دیں گے کہ وہ بڑے ہیں۔