"کرکٹرز بہت میسیج بھیجتے ہیں،پڑھ کر حیران رہ جاتی ہوں"، نوال سعید

Oct 14, 2023 | 21:02:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)گلوکارہ و اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ متعدد کرکٹرز ویریفائیڈ انسٹاگرام اکاﺅنٹس سے میسیجز بھیجتے ہیں، جنہیں پڑھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں اپنا کلاتھنگ برانڈ متعارف کرایا ہے، جہاں لباس کی قیمت کم رکھی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ برانڈ میں لباس کی قیمت 9ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں بطور خاتون انہیں مشکلات پیش ضرور آئیں لیکن جلد ہی وہ مقام مل گیا جو ملنا چاہئے تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ شروعات میں شوبز میں کام کرنے کا تجربہ نہیں تھا، اس لئے مشکلات پیش آئیں، کبھی سوچا نہیں تھا کہ اتنی مشہور اداکارہ بن جاﺅں گی ۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ آغاز میں ماڈلنگ کے دوران متعدد اشتہارات کی ویڈیوز میں انہیں ایک سے دو سیکنڈ تک دکھایا گیا جبکہ اشتہارات کی شوٹنگ 12سے 14گھنٹوں تک چلتی رہی۔

نوال سعید نے کہا کہ اگرچہ اشتہارات میں انہیں کم دکھایا گیا مگر اس باوجود مکمل معاوضہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے اداکار نور حسن کے ساتھ برائیڈل شوٹ کروایا تو اداکار کے والدین کو رشتے داروں نے فون کرکے بیٹے کی شادی کی مبارک باد دی اور شکوہ کیا کہ انہیں شادی پر کیوں نہیں بلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بگ باس کی تاریخ میں پہلی بار گھر کے اندر موبائل فونز رکھنے کی اجازت

انہوں نے بتایا کہ ابھی شادی کا ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز انسٹاگرام اکاونٹس سے بہت میسیجز بھیجتے ہیں، جن میں زیادہ تر میری خوبصورتی کی تعریفیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کے پیغامات پڑھ کر حیران رہ جاتی ہوںکہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنےوالے لوگ بھی ایسا کر سکتے ہیں ،انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے۔