بگ باس کی تاریخ میں پہلی بار گھر کے اندر موبائل فونز رکھنے کی اجازت

Oct 14, 2023 | 20:36:PM
بگ باس کی تاریخ میں پہلی بار گھر کے اندر موبائل فونز رکھنے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کا نیا سیزن (آج)15اکتوبر کی شب کو ہوگا جس میں معروف بھارتی اداکار و اداکارائیں شرکت کریں گی۔

بگ باس کا ہر نیا آنے والا سیزن پچھلے سیزن سے مختلف ہوتا ہے، اسی لیے اس بار بھی رئیلیٹی شو میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں،بگ باس کے گھر میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا تک امیدواروں کی رسائی نہیں ہوتی،یہ ہی وجہ ہے کہ شو میں شامل افراد اپنے پیاروں سمیت مداحوں سے بھی رابطے میں نہیں رہ پاتے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔

بگ باس سے متعلق تمام تفصیلات شیئر کرنے والے ایکس کے پیج بگ باس تک نے اپنے مصدقہ اکاﺅنٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ 17ویں سیزن میں موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ موبائل استعمال کرنے کی اجازت تمام امیدواروں کو نہیں بلکہ چند ایک کو ہوگی جو کہ مخصوص ٹاسک بخوبی سرانجام دیتے ہوئے جیتے گا۔

اس کے علاوہ کچھ اپ ڈیٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان امیدواروں کو سوشل میڈیا تک رسائی بھی اس بار ممکن ہوگی جس کے بعد وہ اپنے متعلق جان سکیں گے اور یہ چیز انہیں اپنا گیم پلان بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جرمنی، تارکین وطن کی بس کو حادثہ، 7 افراد ہلاک

واضح رہے کہ بگ باس 17کا پریمیئر 15اکتوبر کی شب کو ہوگا جس میں معروف بھارتی اداکار و اداکارائیں شرکت کریں گی۔رواں برس بھی ہر سال کی طرح شو کی میزبانی سپر اسٹار سلمان خان کریں گے۔