وزیراعلیٰ محسن نقوی سے وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی ملاقات

Oct 14, 2023 | 13:48:PM
  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ  سولنگی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دور نایاب)  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ  سولنگی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل اور صحافی کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات پرگفتگو کی گئی۔ 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ صحافی برادری کی فلاح وبہبود کیلئے پہلی بار 1 ارب کا انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ صحافیوں کے دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی کوشاں ہیں۔ 

نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے، ”محسن سپیڈ“ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی تکمیل میں معاون ثابت ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کے 5 اضلاع میں بینکنگ عدالتیں قائم کرنےکافیصلہ

اس موقع پرپنجاب کے نگران صوبائی وزیراطلاعات عامر میر اور سیکرٹری اطلاعات بھی موجود تھے۔