ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے، بڑے سٹیڈیم کا دباؤ نہیں: بابراعظم

ماضی پر نہیں حال پر توجہ ہے: بابر اعظم

Oct 14, 2023 | 11:54:AM
ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے، بڑے سٹیڈیم کا دباؤ نہیں: بابراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے، کھلاڑیوں پر بڑے سٹیڈیم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ماضی میں جو ہو گیا اس پر توجہ نہیں، جو حال ہے اس پر توجہ ہے، کوشش ہے بھارت کے خلاف میچ میں اچھی پرفارمنس دیں، گزشتہ روز احمد آباد میں پری میچ پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ میچ میں اچھی پرفارمنس دیں، نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے، ایشیاءکپ میں نسیم نے متاثر کن بولنگ کی تھی، شاہین آفریدی پر یقین ہے کہ وہ بڑے میچ کا بولر ہے، ایک دو میچز میں اوپر نیچے پرفارمنس ہو گئی اس کا مطلب یہ نہیں کہ سوالیہ نشان آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، نریندرامودی سٹیڈیم میں پچ کیسی ہو گی؟

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہر شہر کی طرح یہاں بھی کنڈیشنز مختلف ہیں، جہاں زیادہ وقت گزرتا ہے وہاں کی کنڈیشنز کو جاننے میں مدد ملتی ہے، حیدر آباد میں ہمارا بہت وقت گزرا، ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے، کھلاڑیوں پر بڑے سٹیڈیم کا کوئی دباؤ نہیں، مجھے امید ہے حیدرآباد کی طرح یہاں بھی مداحوں کی سپورٹ ملے گی، بولرز کے پاس مارجن کم ہے، بولرز کو کہا ہے لینتھ پر قابو رکھیں، بھارت کے ٹاپ آرڈر کو کیسے آؤٹ کرنا ہے اس کے لیے پلان کرتے ہیں۔