وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف کی ملاقات, سکیورٹی اجلاس میں شرکت

Oct 14, 2022 | 17:40:PM
وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف، جنرل قمر جاوید باجوہ، ملاقات،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف ملاقات کر رہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبا زشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی اور سیکیورٹی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں ملکی سلامتی اور داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 اجلاس میں دہشتگردی، فلڈ اور سی پیک کے معاملات کا جائزہ لیاگیا، اجلاس میں سکیورٹی صورتحال پربھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر پھرمہنگا ، قیمت میں حیران کن اضافہ