نورا فتیحی اپنے دیے گئے بیان کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئیں

Oct 14, 2022 | 11:17:AM
فائل فوٹو
کیپشن: نورا فتحی، بریڈ پٹ کے بارے میں دیے بیان پر تنقید کا شکار
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی امریکی اداکارہ بریڈ پٹ کے بارے میں دیے ایک حالیہ بیان پر تنقید کا شکار ہوگئی ہیں۔نورا فتحی کے ایک حالیہ انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اِٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورا فتحی نےایک انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بریڈ پٹ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مجھے میسجز کرتے ہیں۔

اداکارہ کے اس جواب نے ان کے مداحوں کو نہ صرف مایوس کردیا بلکہ اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔


ایک صارف نے لکھا کہ’بریڈ پٹ تو انسٹاگرام پر موجود ہی نہیں ہیں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ’میں اس جواب پر شرمندہ ہوں، جب بریڈ پٹ انسٹاگرام استعمال ہی نہیں کرتے تو مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اُنہوں نے اداکارہ کو میسج کیسے کردیا‘۔ 

صارف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ’کیا ہمیں اس بات پر یقین کرنا چاہیے؟‘

البتہ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد نورا فتحی کے نمائندے نے میڈیا کو اس معاملے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے یہ تبصرہ طنزیہ انداز میں کیا تھا جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔