خواتین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنیوالی ہیکر خاتون کے اہم انکشافات

Oct 14, 2021 | 14:48:PM
خواتین کی وڈیوز اپ لوڈ کرنے والی خاتون گرفتار
کیپشن: خاتون ہیکر فائنل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر جاری کرنے والی ہیکر خاتون نے بلیک میلنگ میں مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گرفتار ہونے والی ہیکر خاتون کے بارے میں ایف آئی اے کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ سے برآمد ہونے والے موبائل میں قابل اعتراض مواد اور واٹس ایپ نمبر موجود پائے گئے ہیں۔
 حنا محمود نامی خاتون ہیکر نے بلال شبیر نامی ایک شہری کے جی میل، اسنیپ چیٹ، ہاٹ میل، اسکائپ اور انسٹاگرام کے اکائونٹ ہیک کئے، اکائونٹ ہیک کرنے کے بعد اس پر عائشہ اور حفظہ نامی لڑکیوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، واٹس ایپ کے دو نمبروں کے ذریعے بھی خواتین کی ویڈیوز کو وائرل کیا اور اپنی شناخت چھپانے کے لئے وی پی این کا سہارا بھی لیا تاکہ اسے ٹریس نہ کیا جاسکے۔
ایف آئی اے نے بلال شبیر اور عائشہ کی شکایت پر موبائل ڈیٹا کی مدد سے چالاک ملزمہ حنا محمود کو لوکیٹ کرکے اسے گرفتار کیا۔
 ملزمہ کے موبائل پر ویڈیوز وائرل کرنے کے لئے بلال شبیر کی مختلف آئی ڈیز استعمال ہورہی تھیں، درخواست گزاروں کے خلاف قابل اعتراض مواد بھی موبائل فون سے برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:جاپان ۔وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔۔ نئے الیکشن کا اعلان