حج 2026 ؛ دوسری قسط کی وصولی کیلئے نامزد برانچیں ہفتہ کو کھلی رہیں گی
کیپشن: سٹیٹ بینک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) حج 2026 کی دوسری قسط جمع کرانے کیلئے نامزد برانچیں کل ہفتہ کو کھلی رہیں گی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر کیا گیا ہے ۔حج آپریشنز کیلئے تمام نامزد برانچیں 15 نومبر کو صبح 9:00 بجے تا دوپہر 2:30 تک کھلی رہیں گی۔حجاج کرام اپنی دوسری قسط وقت پر جمع کرا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کرتباہ