اداکارہ مہوش حیات اور سعدیہ خان کا دبئی کے کلب میں ڈانس، ویڈیو سامنے آگئی

Nov 14, 2021 | 23:06:PM
دبئی کے نائٹ کلب، ڈانس، سعدیہ خان
کیپشن: مہوش حیات، سعدیہ خان، ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات اور سعدیہ خان کی نئی ویڈیو سامنے  آئی ہے جس میں مہوش حیات دبئی کے نائٹ کلب میں ڈانس کررہی ہیں جبکہ اداکارہ سعدیہ خان بھی ساتھ میں موجود ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں مہوش حیات اور سعدیہ خان کو دبئی میں ایک ساتھ نائٹ کلب میں دیگر دوستوں کے ہمراہ پارٹی کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ مہوش حیات نے راؤ علی خان اور اداکار مومن ثاقب کے ساتھ فہد مصطفی کی فلم لوڈ ویڈنگ کے اپنے ہٹ ٹریک پر ڈانس بھی کیا۔

اداکارہ سعدیہ خان ان دنوں دبئی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، خدا اور محبت کی اداکارہ نے وہاں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات سے ملاقات کی۔ ایشوریہ رائے سے لے کر جاوید جعفری اور امل ملک سے بھی ملیں۔
سعدیہ خان نے منفرد انداز میں اپنی سالگرہ بھی دبئی میں منائی، ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے ساتھ دو ایک لوگ موجوف ہیں جو کہ کشتی پر سوار سعدیہ خان کی سالگرہ منارہے ہیں،اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے اس کے کیپشن میں دونوں کا شکریہ اداکیا اور لکھا کہ'میرے لئے اس دن کو خاص بنانے کے لئے دل سے محبت کا اظہار کیا'۔ 

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی پیرا سیلنگ کرتے ویڈیو وائرل